انور مجید کی درخواست پر سماعت، ایف آئی اے نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی

09:34 AM, 16 Oct, 2018

کراچی: منی لانڈرنگ اسکینڈل میں گرفتار اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی درخواست کی سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔

سندھ ہائیکورٹ نے انور مجید کی ایف آئی اے کے خلاف درخواست کی سماعت کی تو ایف آئی اے نے عدالت سے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر نجف مرزا کو 20 نومبر کو طلب کر لیا۔

انور مجید نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں اس لیے ادارے کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور مقدمات کی تفصیلات بتائی جائے۔

درخواست میں انور مجید نے استدعا کی کہ ایف آئی اے سے ان کے خلاف زیر التواء انکوائری کی بھی تفصیلات مانگی جائیں۔

مزیدخبریں