اسلام آباد: ٹویوٹا کرولا نے اپنے GLI اور XLI کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ برائے نام نہیں کیا گیا بلکہ ٹویوٹا انڈس نے 1300 سی سی کرولا کو سرے سے ختم کر رہا ہے اور اس کی جگہ 1300 سی سی نئی گاڑی کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی جائے گی۔
میڈیا رپو رٹس کے مطابق ٹویوٹا کرولا ہنڈا سٹی کو ٹکر دینے کی تیاری کر رہا ہے جس کے لئے یارس یا وائیوس میں سے کسی ایک گاڑی کو پیش کیا جا سکتا ہے اور 2018 میں ان دونوں گاڑیوں میں ایک کی آمد پکی ہے۔ اگر ٹویوٹا کرولا کمپنی ہنڈا سے چھوٹا ماڈل متعارف کرواتی ہے تو یقینا اس کی کمپنی کی مقبولیت میں کمی واقع آئے گی۔
بعض ذرائع کے مطابق یارس اور وائیوس بیک وقت ہی متعارف کروائے جائیں گی۔ یہ بات کس حد تک درست ہے اس کا فیصلہ تو وقت ہی کرے گا لیکن یہاں یہ بات یاد رکھنی چاہے کہ اس سے پہلے بھی ایسی کئی خبریں صارفین تک پہنچائی گئی تھیں جو کہ حقائق پر منبی نہیں تھیں لیکن ہم سب کی خوائش ہے کہ پاکستان میں نت نئی گاڑیاں متعارف کروائی جائیں جسے ہم دل سے خوش آمدید کہہ سکیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں