لاہور: پولیس آفیسر کو تھپڑ مارنے میں ملوث ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔
لاء اینڈ پارلیمانی افیئرزکی طرف سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر 8509 کے تحت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خاور اکرام بھٹی کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیا گیا۔خاور اکرام بھٹی نے نیب پیشی کے دوران پولیس آفیسر پر ہاتھ اُٹھایا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے احکامات کے پیش نظر واقع کی تحقیقات کرتے ہوئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو نوکر ی سے برخاست کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا۔