بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں شاندار کارنامہ سرانجام دے ڈالا

10:18 PM, 16 Oct, 2017

ابو ظہبی : قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ کا شاندار ترین کارنامہ سر انجام دے ڈالا۔


اطلاعات کے مطابق 23سالہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے کے دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی7ویں سنچری سکور کی جو متحدہ عرب امارات میں ان کی مسلسل 5ویں سنچری (101،103،117،123،120)تھی،ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں ان کے علاوہ اور کوئی بلے باز آج تک یہ کارنامہ سر انجام نہیں د ے پایا۔

مزیدخبریں