اسپین اور پرتگال کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی

08:40 PM, 16 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

میڈرڈ: سپین اور پرتگال کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 31 جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے جنگلات کے 500 سے زائد مقامات پر لگنے والی آگ سے اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔آگ نے تیز ہواؤں کے باعث شہری علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ اسپین کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک 4 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث آگ اطراف کے شہروں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

اسپین کے وزیراعظم ماریانو راجوئے نے آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ وہ دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آگ کو شہروں کا رخ کرنے سے قبل ہی بجھانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔اسپین کے 105 مقامات کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزیدخبریں