نواز شریف اور عمران خان کے کیسز کا موازنہ کرنا درست نہیں : بابر اعوان

06:05 PM, 16 Oct, 2017

اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنمابابر اعوان نے کہا ہے کہ (ن)لیگی چاہتے ہیں کسی طریقے سے دشمن کی توپوں میں چوہے پڑیں،اداروں کے درمیان تصادم کیلئے نواز شریف نے تمام گر آزما لئے لیکن وہ ناکام ہوئے،تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے،نوازشریف کے جانے کی سزا قوم کو دی جا رہی ہے۔


سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں جلاوطن حکومت ہے اورنوازشریف کے جانے کی سزاقوم کو دی جا رہی ہے ۔جو لوگ کہتے ہیں نوازشریف اور عمران خان کے کیس ایک جیسے ہیں تو وہ دیکھ لیں کہ نوازشریف کا کیس 16 کمپنیوں اور 300 ارب کے گرد گھوم رہا ہے اور عمران خان کی 41 سال کی ٹوٹل منی ٹریل 6 لاکھ 72 ہزار پانڈ ہے۔


بابر اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا نئے الیکشن کا مطالبہ سو فیصد درست ہے ،اداروں کے درمیان تصادم کیلئے نواز شریف نے تمام گر آزما لئے لیکن وہ ناکام ہوئے،اگر ملک میں حقیقی جمہوریت لانی ہے تو عام انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔ حکومت آئین میں مرضی کی ترامیم کی کوشش کر رہی ہے ،حکومت مذہب سے متعلق ترمیم میں پہلے راونڈمیں ناکام رہی، اداروں کے سربراہوں کی مدت ملازمت کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،

مزیدخبریں