تمام مائیں فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ ضرور دیکھیں، عامر خان

تمام مائیں فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ ضرور دیکھیں، عامر خان

ممبئی: بالی ووڈ  اداکار  عامر خان نے تمام ماؤں کو فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ دیکھنے پر زور دیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ تمام مائیں فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ ضرور دیکھیں ۔عامر خان نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنی ماؤں کے ہمراہ فلم کی سکریننگ کے لئے ضرور آئیں کیونکہ یہ سکریننگ ماؤں کے لئے ہی ہے۔

فلم کی کہانی بھی ماں بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔فلم کے ہدایتکا ر ادویت چندن ہیں ۔فلم 19اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں