معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ہدایتکار نے فلم سے نکالنے کی دھمکی دے دی

02:50 PM, 16 Oct, 2017

ممبئی :معروف بھارتی ادکارہ پریانکاچوپڑانے برسوں بعد اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ  18سال کی عمرمیں ایک ہدایت کارنے مجھے صاف لفظوں میں کہا اگر میں کم معاوضے اور شرطوں کے مطابق کام نہیں کروں گی تو وہ مجھے فلم سے نکال دینگے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے انٹرویو میں اپنے ماضی کا قصہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تو بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کارنے مجھے صاف لفظوں میں کہا کہ اگر میں کم معاوضے اور ہدایت کار کی شرطوں کے مطابق کام نہیں کروں گی تو وہ مجھے فلم سے نکال کر کسی اور کو یہ فلم دے دیں گے کیونکہ انٹرٹینمنٹ بزنس میں ہیرو کے مقابلے میں ہیروئن کو تبدیل کرناکوئی بڑی بات نہیں ۔
انہوں نے مزیہ یہ بھی کہاکہ اس واقعے نے مجھے بہت مضبوط بنا یا ہے اور اس لیے آج میں بالی ووڈ کی نہیں بلکہ ہالی ووڈ کی بھی بہترین اداکارہ مانی جاتی ہوں ۔

مزیدخبریں