اسلام آباد: عمران خان نے ایک لاکھ پاؤنڈ کا حساب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 2002 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور اسمبلی کی مدت ختم ہونے تک پبلک آفس ہولڈر رہے جبکہ عمران خان نے 2008 کے انتخابات میں حصہ نہیں لیا اور 2013 میں وہ ایک بار پھر رکن اسمبلی منتخب ہوئے جو آج بھی ہیں۔
جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے دو بینکوں میں فارن کرنسی اکاونٹ تھے تاہم 2000 کے بعد عمران خان کا بیرون ملک کوئی اکاونٹ نہیں ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس میں کہا ہے ہائیکورٹ کا فیصلہ آنے تک پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم نہیں کریں گے لیکن الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے اکاونٹس کی تفصیلات کا خود جائزہ لے سکتا ہے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کی جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات کو بوگس قرار دیتے ہوئے مکمل تحقیق کی درخواست بھی کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں