موغادیشو،ٹرک حملہ ،آرمی چیف اور وزیردفاع عہدوں سے مستعفی ہو گئے

موغادیشو،ٹرک حملہ ،آرمی چیف اور وزیردفاع عہدوں سے مستعفی ہو گئے

موغ دیشو:صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ٹرک بم حملے میں بڑی تعداد میں ہلاکتوں کے بعد آرمی چیف اور وزیردفاع نے عہدے سے استعفٰی دے دیا۔ آرمی چیف اور وزیر دفاع نے کسی بھی وضاحت کے بغیر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد کبھی کامیاب نہیں ہوں گے جب کہ انہوں نے عوام سے متاثرہ افراد کے لئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔ادھر اب تک کسی بھی گروپ کی جانب سے ٹرک حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ۔


یاد رہے سنیچر کو دھماکہ موغادیشو کے ایک ہوٹل کے دروازے کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھرے ایک ٹرک سے کیا گیا تھا۔موغادیشو کی تاریخ کے بدترین دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد حکام کے مطابق 230 تک پہنچ گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔