مریم نواز این اے 120 کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنے مزنگ پہنچ گئیں

01:54 PM, 16 Oct, 2017

لاہور: این اے 120 ضمنی الیکشن کی کامیابی کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز ووٹ دینے والوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مزنگ لاہور پہنچ گئیں۔ این اے 120 کے ضمنی انتخابات میں بیگم کلثوم نواز کی جیت کے بعد مریم نواز نے حلقہ میں یہ پہلا دورہ کیا۔

مریم نواز کو اپنے درمیان دیکھ کر متوالوں نے خوب نعرے لگائے۔ رکن پنجاب اسمبلی ماجد ظہور کے دفتر میں مریم نواز نے رہنماؤں اور ورکرز سے ملیں جبکہ ان سے صلاح مشورے کیے۔ یاد رہے اپنی والدہ کی علالت کے باعث مریم نواز نے انتخابی مہم بھی تنہا چلائی تھی اور ان کے مدمقابل امیدواروں کو ٹف ٹائم دیا۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں