جکارتہ: انڈونیشیا میں ایک فٹبال لیگ میچ کے دوران ایک گول کیپر کی اپنی ٹیم کے ایک کھلاڑی کے ساتھ ٹکر کے بعد ہالک ہو گیا۔ 38 سالہ شوئرل ہودا کو اتوار کو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔
پرسیلا فٹبال کلب کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں گیا ہے کہ ڈاکٹر یودسٹرو اندری نگروہو کا کہنا ہے کہ ہودا کو سینے اور نچلے جبڑے پر چوٹ آئی تھی۔ مشرقی جاوا کے شہر لمونگن میں واقع لمونگن ہسپتال کے ڈاکٹر نگروہو کا کہنا تھا کہ ٹکرانے کے باعث ہودا کا سانس رک گیا تھا اور دل کا دورہ پڑا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی میڈیکل ٹیم ان کا سانس بحال کرنے کوشش کی لیکن ایک گھنٹے کی کوشش کے باوجود زندگی کے آثار محسوس نہیں ہوئے۔ پرسیلا فٹ بال کلب کا کہنا ہے کہ ان کے ہزاروں کی تعداد میں مداحوں نے گول کیپر کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں حصہ لیا۔ ہودا نے اس کلب کی پانچ سو سے زائد میچوں میں نمائندگی کی تھی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں