گاڑی غلط پارک کرنے پر لندن پولیس کا شریف فیملی کو 65 پاﺅنڈ کا جرمانہ

01:20 PM, 16 Oct, 2017

لندن:  شریف خاندان کو اپنے ہی فلیٹس کے باہر غلط گاڑی پارک کرنے پر 65 پاﺅنڈ کا جرمانہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق مے فیئر اپارٹمنٹس کے باہر غلط گاڑی کھڑی دیکھ کر متعلقہ اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس نے 65 پاﺅنڈ پارکنگ جرمانہ کر دیا جس کا ٹکٹ وائپر میں چھوڑا گیا جس پر لکھا ہوا تھا اگر یہ جرمانہ 14 دن میں جمع نہ کرایا گیا تو مزید 14 دنوں کیلئے یہ رقم بڑھ کر 130پانڈ ہو جائے گی ۔

سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں اور اب اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی طبیعت بھی خراب ہے اور ڈاکٹروں نے انہیں بھی آرام کا مشورہ دیا ۔ یاد رہے کہ پاناما لیکس میں نام آنے کے بعد مئے فیئر اپارٹمنٹس کا مقدمہ بھی پاکستان میں زیرسماعت ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں