معروف اداکارہ حنا خان "بگ باس 11"کی سب سے مہنگی کنٹسٹنٹ قرار

معروف اداکارہ حنا خان

ممبئی: ریالٹی شو "بگ باس 11" میں حصہ لینے والوں کو ہفتہ وار کتنے روپے دئیے جا رہے جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حنا خان کو "بگ باس 11"کی سب سے مہنگی کنٹسٹنٹ قرار دے دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق معروف اداکارہ حنا خان ہفتہ وارہ8لاکھ روپے لے رہی ہیں ۔ حنا خان بھارتی انڈسٹری کا بہت بڑا نام ہیں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی کے باعث بہت کم عرصے میں کڑوروں دلوں میں جگہ پیدا کر لے تھی ۔ یہی وجہ ہے کہ معروف اداکارہ کو "بگ باس 11"میں سب سے زیادہ روپے دئیے جا رہے ہیں ۔


جبکہ معروف اداکار ہتین تیجواربھی معروف بھارتی اداکارہیں اوریپیسوں کے حساب سے "بگ باس 11" میں وہ دوسرے نمبر پر ہیں ۔ہتین تیجوارکو ہفتہ ورانہ ساتھ سے ساڑھے ساتھ لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں ۔

لہذا پیسوں کے لحا ظ سے شلپا تیسرے نمبر اور وکاس چھوتھے نمبر پر ہیں ۔ شلپا کو ہفتہ ورانہ چھے سے ساتھ لاکھ جبکہ وکاس گپتا کو چھے سے ساڑھے چھ لاکھ روپے دئیے جا رہے ہیں ۔