لاہور : شاہد آفریدی نے کرکٹ کو خیر باد کہنے کے بعد فلاحی سرگرمیوں کی طرف باقاعدہ طور پر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے گاؤں "مالک پور" کے ایک سکول کو آفریدی فاؤنڈیشن نے اپنے ذمے لے لیا ہے ۔
تاہم شاہد آفریدی کے افتتاح کر نے کے تھوڑی دیر بعد ہی سکول کی صفائی کے لیے عملے کی بجائے اس سکول میں داخلہ لینے والی طالبہ سے صفائی کروانے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پر ہونے کے بعد صارفین کی طرف سے سکول انتظامیہ کے خلاف سخت رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے ۔ صارفین نے سکول انتظامیہ کو طالبہ کے صفائی کروانے پر آڑے ہاتھوں لیاہے ۔
واضح رہے شاہد آفریدی نے آج لاہور کے مالک پور گاؤں کے ایک سکول کو آفریدی فاؤنڈیشن نے لے لیا ۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدینے پنجاب میں پہلا سکول شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ذمے لیا ہے۔
لاہور میں ایم او یو سائننگ تقریب میں بوم بوم آفریدی نے کہامصباح اور یونس کے بعد ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔ اس موقع پر انہو ں ٹی 20 میچ کھیلنے آنیوالی سری لنکن ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا ۔