کراچی: پاکستان کے مقبول فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کا حصہ بن گئے۔ کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رکھی ایک پریس کانفرنس کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کے سابق چیئرمین جاوید حنیف اور فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی سمیت دیگر نامور شخصیات نے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔
اس دوران ایم کیو ایم کے چیف فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خواب یہ دیکھ کر ٹوٹ گئے ہوں گے کہ سول سوسائٹی کے ارکان اور عام لوگ ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ بن رہے ہیں۔
فاروق ستار نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ لوگ جنہوں نے ایم کیو ایم چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اور اس کے باوجود پارٹی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، ان کے خلاف وہ بہت جلد الیکشن کمیشن پاکستان اور قومی اور سندھ اسمبلیوں کے سپیکر سے رابطہ کریں گے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں