کراچی: ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا کہ اچھے مواقع کھو دینے کا افسوس رہتا ہے اور فنی زندگی میں عاشقی 2 میں آفر ملنے کے باوجود کسی اور فلم کی بنا پر انکار کا افسوس رہے گا۔ جب بھی اس فلم کے گانے کسی کو گنگناتے سنتا ہوں تو بہت تکلیف ہوتی ہے کیونکہ اتنی اچھی فلم میرے ہاتھ سے نکل گئی جس کا پچھتاوا کافی دیر تڑپاتا رہے گا ۔
ان کا کہنا تھا چند برس قبل بھارتی ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی مجھے رام لیلا اور باس کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس عاشقی 2 میں کام نہ کرنے کا ہوا۔ راج کمار ہیرانی اور سنجے بھنسالی کی ہدایات میں فن کے جوہر دکھانا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کنگنا رناوت کیساتھ کام کرنے کی خواہش ہے کیونکہ وہ فطری اداکارہ ہیں جب بھی اچھے حالات میں کنگنا کیساتھ کام کی آفر ملی تو ضرور کرونگا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں