پاک فوج نے بچایا،پانچ برسوں میں ایک بھی افغان اہلکار نظر نہ آیا،جوشوا بوائل

12:34 PM, 16 Oct, 2017

کراچی:بازیاب کینیڈین خاندان نے افغانستان کا پول کھول دیا،پاک فوج اور پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کارروائی کے نتیجے میں بازیاب ہونے والے کنیڈین شہری جوشوا بوائل نے رہائی کے بعد افغانستان کا پول بھی کھول دیا۔ اُ ن کا کہنا تھا افغانستان میں پانچ سال کے دوران انہیں کوئی افغان اہلکار نظر نہیں آیا،جوشوا بوائل نے کہا کہ افغانستان کے بڑے علاقے پر طالبان اور جرائم پیشہ افراد کا قبضہ ہے۔

بازیاب ہونے والے کنیڈین شہری نے پاکستانی حکومت اور فوج کی بھی تعریف کی۔جوشوا بوائل نے کہا کہ ہماری بازیابی کے لیے پاکستانی اہلکار ہمارے اور اغوا کاروں کے درمیان آگئے تھے۔

پاکستان پر حقانی نیٹ ورک کی مد د کا الزام لگا یا جاتا ہے مگر میں نے خود دیکھا پاک فوج نے اغوا کاروں کی گاڑی کو گولیوں سے چھلنی کر دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں