سعودی عرب میں مکانات کے کرائے ویلیو ایڈڈ ٹیکس مستثنیٰ قرار دے دیے گئے

12:17 PM, 16 Oct, 2017

ریاض: ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے ادارے نے واضح کیا ہے کہ سرکاری خدمات اور مکانات کے کرایوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہوگا۔

ادارے نے ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ عملدرآمد یکم جنوری 2018 ءسے شروع ہوگا۔ یہ ٹیکس سرکاری خدمات اور مکانات کے کرایوں پر نہیں لیا جائیگا۔

واضح رہے سعودی عرب میں دوسرے عرب ممالک کی طرح 2018سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا آغاز 2018سے ہو نے والا ہے اور سعودی حکومت نے ویژن 2030کے تحت نئے ٹیکس لاگو کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی ہے ۔ 

تاہم اب سعودی حکومت نے سرکاری خدمات اور مکانات کے کرایوں پر ویلیوایڈڈ ٹیکس لاگو نہ کرکے  ملکی سمیت غیر ملکی شہریوں کے لیے آسانی کر دی ہے ۔

مزیدخبریں