لاہور: شاہد آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم کے ذریعے جرائم ختم ہو سکتے ہیں اور تعلیم سے ہی بے روزگاری پر بھی قابو پایا جا سکتا ہے تاہم اب بھی پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن پر خوشی ہے اور اس ایونٹ کے تحت دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور ہی نہیں پورا پاکستان محفوظ ہے جبکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ہونی چاہیے اور اس کام میں سری لنکا نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا مصباح اور یونس کے جانے کے بعد ٹیسٹ ٹیم جدوجہد کر رہی ہے اور آنے والے دنوں میں پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری آ جائے گی کیونکہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بہت اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کے آنے سے کرکٹ تیز اور تبدیل ہوئی ہے جب کہ 10 اوور والی کرکٹ بھی بالکل ٹھیک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے جن کی خدمات ہیں ان کھلاڑیوں سے فائدہ لینا چاہیے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں