چھرا مار چھلاوہ پکڑنے میں ناکامی، پولیس اور صوبائی حکومت کیخلاف درخواست دائر

11:06 AM, 16 Oct, 2017

کراچی: کراچی میں چھرا مار چھلاوہ پکڑنے میں ناکامی پر پولیس اور صوبائی حکومت کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں گزشتہ ماہ سے خواتین پر تیرہ حملے ہوئے تاہم پولیس ملزم پکڑنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

پولیس کی جانب سے ملزم پر دس لاکھ روپے انعام کا اعلان نااہلی کا اعتراف ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رینجرز اور ایف آئی اے کو چھرا مار کو پکڑنے کا ٹاسک دیا جائے ۔

وفاقی وزارت داخلہ کو معاملے میں مداخلت اور ملزم کی گرفتاری کا فوری حکم دیا جائے۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے صوبائی حکومت اور اعلی ٰپولیس افسران کو جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں