مردان، بھتیجے نے تلخ کلامی پر چچا اور اسکے 2 بیٹوں کو قتل کر دیا

09:53 AM, 16 Oct, 2017

مردان: معمولی تلخ کلامی پر گھر اجڑ گئے۔ مردان کے علاقہ پار ہوتی میں بھتیجے نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ چچا اور اسکے دو بیٹے موقع پر دم توڑ گئے۔ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر کارروائی کا آغازکر دیا۔

ادھر حافظ آباد کے محلہ جیلانی پورہ میں بھی نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ دو خواتین جاں بحق اور ایک زخمی ہو گئی جبکہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں