پنجاب حکومت نے کراچی کے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا

08:25 AM, 16 Oct, 2017

لاہور : پنجاب حکومت نے کراچی کے چھرا مار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ۔ترجمان پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم کراچی میں خواتین پر چھری سے وار کرنے سے مسلسل انکار کر رہا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری سے متعلق ہمیں باضابطہ طور پر کارروائی سے آگاہ نہیں کیا،ملزم کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی جا سکتی ، منڈی بہاؤ الدین پولیس کا بھی اب تک کوئی موقف سامنے نہیں آیا ۔

ملزم وسیم مسلسل اپنے بیانات تبدیلی کررہا ہے جب کہ پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین سے گرفتار ملزم وسیم سے کراچی میں خواتین کو چھرا مارنے کی وارداتوں سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں