لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ تحریک انصاف نے 9 مئی کو ملک میں منظم سازش کے تحت فساد کیا اور ان واقعات کے بارے میں موجود شواہد ناقابل تردید ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دشمن ملک کی طرح اقدامات کیے اور ان کے لیے 9 مئی کے واقعات ملکی مفاد کے خلاف تھے۔
عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس دن سڑکوں پر موجود ہو کر فسادات میں حصہ لیا، اور اب وقت آ گیا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان کو قوم سے معافی مانگ کر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے تاکہ انصاف کا عمل مکمل ہو سکے۔