دھند کے باعث ملک میں ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول متاثر

07:25 PM, 16 Nov, 2024

کراچی: ملک بھر میں دھند کے باعث ہوائی اڈوں پر پروازوں کا آپریشن، خاص طور پر صبح کے وقت جزوی طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ موسم کی خرابی کے سبب کراچی سمیت دیگر ہوائی اڈوں پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا۔

کراچی سے ہفتہ کی صبح قومی ائیرلائن کی مختلف پروازیں، جن میں پی کے 300، پی کے 301، پی کے 308، پی کے 309 اور پی کے 370 شامل تھیں، کئی گھنٹوں کی تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تاہم، موسم بہتر ہونے پر ان پروازوں کو اپنے سفر کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

سیالکوٹ ائیرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے تین پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر اتارنی پڑیں۔ لاہور اور کراچی کے درمیان بعض قومی اور نجی ائیرلائن کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، جب کہ ملتان سے دبئی اور کراچی جانے والی بین الاقوامی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔
 

مزیدخبریں