24 نومبر کو احتجاج کرنے والوں کو انشاءاللہ کامیابی نہیں ملے گی اور ان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: نواز شریف

24 نومبر کو احتجاج کرنے والوں کو انشاءاللہ کامیابی نہیں ملے گی اور ان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی: نواز شریف

لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کی کال کو ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔ نواز شریف، اپنی بیٹی مریم نواز اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، جہاں روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو وہ ہمیشہ جھوٹا ہی کہیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو احتجاج کرنے والوں کو انشاءاللہ کامیابی نہیں ملے گی اور ان کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انتشار اور عدم استحکام کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

نواز شریف اور مریم نواز گزشتہ کچھ روز سے لندن میں مقیم تھے، اور اس دوران دونوں نے سوئٹزرلینڈ کا بھی دورہ کیا۔ 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کی کال دی ہے، جس پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار وہ سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئیں گے۔

مصنف کے بارے میں