دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا نے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دے دیا

سڈنی: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سڈنی میں جاری اس میچ میں آسٹریلوی اوپنرز نے ابتدا سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے تین اوورز میں ہی اسکور 52 رنز تک پہنچا دیا۔ تاہم، اس کے بعد متھیو شارٹ 32 اور جیک فریزر میک گرک 29 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جب کہ کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ وہ اس میچ میں فتح کے ساتھ سیریز کو اپنے نام کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ تین میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی، جس میں بارش کی وجہ سے میچ کو 7، 7 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں