آکلینڈ: نیوزی لینڈ نے خالصتان ریفرنڈم کے انعقاد کے لیے سکھ فار جسٹس کو اجازت دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، آکلینڈ میں کل خالصتان ریفرنڈم منعقد ہوگا، اور مقامی حکومت اور پولیس نے اس کے کامیاب انعقاد کی یقین دہانی کرادی ہے۔
ریفرنڈم آکلینڈ کے مرکزی علاقے او ٹی سکوائر پر ہوگا، جہاں اس کے انعقاد کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ اس سے قبل بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے کیوی ہم منصب سے اس معاملے پر بات کی تھی، جس کی تصدیق نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی کی ہے۔