سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں، کئی وزرا سے اضافی قلمدان واپس لے لیے گئے

10:19 AM, 16 Nov, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ کابینہ میں وزرا کے قلمدانوں میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایکسائز، نجمی عالم سے فشریز اور لائیو سٹاک، جبکہ محمد علی ملکانی سے بورڈ اینڈ یونیورسٹی کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مکیش کمار چاؤلہ اور بابل خان بھیو کو دوبارہ سندھ کابینہ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔ مکیش کمار کو وزیر ایکسائز تعینات کیا گیا ہے، جبکہ بابل خان بھیو کو محکمہ جنگلات کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ 

سندھ کابینہ میں مزید ردوبدل کرتے ہوئے دوست علی راہموں کو وزرات سے ہٹا کر مشیر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نجمی عالم کو فشریز اور لائیو سٹاک کے قلمدان سے الگ کر کے مشیر کچی آبادی بنایا گیا ہے۔

نئی کابینہ میں لال چند اکرانی سپیشل اسسٹنٹ اقلیتی امور، سرفراز راجڑ سوشل پروٹیکشن  معاون خصوصی اور قاسم نوید قمر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا معاون خصوصی تقررکیاگیا ہے۔

یہ تبدیلیاں سندھ حکومت کی تنظیم نو اور حکومتی امور کی بہتری کے لیے کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں