پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، فروخت میں معمولی اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار، فروخت میں معمولی اضافہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 248.38 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 255.14 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 2 فیصد اضافہ ہوا، کل 5.18 ملین ٹن مصنوعات فروخت ہوئیں۔

 پیٹرول کی فروخت 4 فیصد بڑھ کر 2.52 ملین ٹن رہی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فروخت 5 فیصد اضافے کے ساتھ 2.10 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔ فرنس آئل کی فروخت میں 33 فیصد کمی دیکھی گئی، جو 0.27 ملین ٹن رہی۔