سائفر کیس : عمران خان کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

11:37 PM, 16 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں  چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر بینچ تشکیل دیدیا۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22 نومبر کو اپیلوں پر سماعت کریگا۔جسٹس یحی آفریدی جسٹس عائشہ ملک بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے سائفر کیس میں ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ سائفر کیس میں فرد جرم کی کارروائی بھی چیئرمین تحریک انصاف نے چیلنج کی تھی۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔ رجسٹرار آفس نے چیئرمین تحریک انصاف کی  لیگل ٹیم کو نوٹس جاری کردیاہے۔ 

مزیدخبریں