جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 213 رنز کا آسان ہدف دیدیا

06:06 PM, 16 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک

کولکتہ : آئی سی سی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے میچ میں پروٹیز کے اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ٹمبا باؤما 4 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ کوئنٹن ڈی کوک 3، وین ڈر دوسن 6، ایڈن مارکرن 10 جبکہ مارکو جانسن صفر کے مہمان ثابت ہوئے۔

ہینرچ کلاسن اور ڈیوڈ ملر نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 95 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں کلاسن 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈیوڈ ملر 101کی شاندار اننگز کھیلی۔ جنوبی افریقی ٹیم آخری اوور میں 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ 

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ اور جوش ہیزل ووڈ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں