انڈسٹری میں آنے والے پیسے سے متعلق پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے، ہماری حکومت رہتی تو ڈالر 40 روپے کا ہوتا: نواز شریف 

انڈسٹری میں آنے والے پیسے سے متعلق پوچھ گچھ نہیں ہونی چاہیے، ہماری حکومت رہتی تو ڈالر 40 روپے کا ہوتا: نواز شریف 

لاہور :  قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا ہے کہ ہماری بنائی معاشی پالیسیوں کو اپنا کر بھارت نے ترقی کی۔ ہمارے دور کی پالیسی جاری رہتی تو ڈالر آج 40 روپے کا ہوتا۔انڈسٹری میں آنے والے پیسے کے بارے میں نہ پوچھنے کی پالیسی ہونی چاہیے۔

لاہور چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئی ایم ایف پروگرام ہم نے مکمل کیا ۔ ہم سی پیک لے کر آئے 1990 کے دور کی ہماری پالیسیاں اور ترقی کی رفتار جاری رہتی تو آج پاکستان ترقی کی رفتار میں کہیں آگے ہوتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2017 کے دوران پاکستان دنیا کی چوبیسویں معیشت بن چکا تھا۔ہم پاکستان کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں ۔اس وقت ملک اور عوام کو درپیش تمام مسائل پر ہماری نظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں سوا چھ فیصد پالیسی ریٹ تھا ۔ آج 22 فیصد پر ہے , آج یہ حالت ہوگئی ہے کہ ایک ایک ارب ڈالر کے لیے محتاج ہوگئے ہیں۔1998 میں ایٹمی دھماکے کیے تھے تو اسلامی ممالک پاکستان کو اپنا رکھوالا سمجھنے لگے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم نے چار سال ڈالر کو 104 پر باندھ کر رکھا ۔ ہمارے دور کی ترقی اور پالیسی جاری رہتی تو آج ڈالر چالیس یا پچاس روپے کا ہوتا اگر لوگ ترقی مانگتے ہیں , تعلیم اور صحت مانگتے ہیں تو یہ انکا حق ہے اور یہ سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں