سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کی صلاحیت نہیں: پی ٹی اے کا اعتراف

03:47 PM, 16 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک
سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کی صلاحیت نہیں: پی ٹی اے کا اعتراف

اسلام آباد:  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس سوشل میڈیاپر آڈیو لیک کرنے والے شخص کی شناخت کرنے کی صلاحیت موجود نہیں ہے۔ 

 پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے تسلیم کیا کہ اسکے پاس سوشل میڈیا پر آڈیو لیک کرنیوالے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیولیکس کیخلاف کیس میں  پی ٹی اے نے جواب جمع کروایا۔

 جواب میں کہاگیا پاکستان پی ٹی اے تحقیقاتی ایجنسی نہیں ، اس کے پاس سوشل میڈیا پر آڈیولیک کرنے والے شخص کی شناخت کی صلاحیت موجود نہیں۔

ٹیلی کمینو نیکشن ادارے نے اپنے جواب میں کہا کہ پی ٹی اے کے پاس مبینہ آڈیولیک کے سورس کی شناخت کا بھی اختیار نہیں ہے۔

مزیدخبریں