اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ نوازشریف یا جو بھی منتخب ہو کر آئے گا عہدے کے تقاضے کے مطابق اس سے حلف لینے کی ذمہ داری پوری کروں گا۔
امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ شفاف اور قابل اعتماد الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلئنگ فیلڈ ملے۔
صدر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے زیادہ تر سرکاری امور کے سلسلے میں ہی رابطہ ہوتا ہے۔ عمران خان وزیراعظم تھے تو ان سے بھی ذاتی معاملات پر کم بات ہوتی تھی۔
صدر علوی نے کہا کہ عمران خان اور فوج کے درمیان مصالحت نہ ہونے بہت سی وجوہات تھیں جن کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا۔ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں اور بحیثیت صدر عدلیہ پر یقین رکھتا ہوں۔