بشریٰ بی بی کا  چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد

12:03 PM, 16 Nov, 2023

نیوویب ڈیسک


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف  کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اپنے شوہر عمران خان سے اڈیالہ جیل میں تنہائی میں ملاقات کی درخواست کسی اور بینچ کے روبرو مقرر کرنے کی استدعا کر دی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہمارے جتنے بھی کیسز آپ کے روبرو مقرر ہوئے، ان میں ایک طرح کے فیصلے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ ہمارے جتنے مقدمات اس بینچ میں ہیں، انھیں کسی اور کو منتقل کیا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل نامناسب بات کر رہے ہیں، ایسے نہ کریں۔

بعد ازاں، بشری بی بی کی استدعا پر عدالت نے بار کونسلز کو نوٹسز جاری کر دیے۔

مزیدخبریں