الاحساء: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا ورلڈکپ 2026 ایشین کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستاناور سعودی عرب کے درمیان کوالیفائر راؤنڈ ٹو کا میچ سعودی عرب میں الاحساء میں الفتح کلب کے شہزادہ عبداللہ بن جلاوی اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9:30 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستان نے پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا کو شکست دے کر ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کے راؤنڈ 2 میں جگہ بنائی۔ یہ پہلا موقع ہے جب پاکستانی شاہین کسی بھی ورلڈ کپ کوالیفائر کا دوسرا راؤنڈ کھیل رہے ہیں۔
فیفا رینکنگ میں سعودی عرب 57ویں نمبر پر ہے جب کہ پاکستان فیفا رینکنگ میں 193ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹینٹائن اور سعودی عرب کے ہیڈ کوچ روبرٹو مانسینی کی میچ سے قبل پریس کانفرنس کی۔ پاکستان کے امکانات کے بارے میں پوچھے جانے پر کانسٹینٹائن نے کہا کہ بلاشبہ سعودی ٹیم ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم ایک تجربہ کار ٹیم کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ہم کوالیفائر میں مثبت کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔
Presser done. Ready for the big day! #pakistanfootball #dilsayfootball #shaheens #weare26 pic.twitter.com/wySMvzhi9d
— Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 15, 2023
سعودی عرب ہیڈ کوچ کاکہنا ہے اسٹار کھلاڑی سلیم الدوسری جیسے اہم کھلاڑیوں کے انجرڈ ہونے کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ہمارا مقصد تمام میچوں میں 100 فیصد پرفارمنس دیکھائیں، لیکن اب ہمیں اپنی تمام تر توجہ پاکستان کا سامنا کرنے پر لگانی چاہیے۔ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل 1978 میں ایک بار سعودی عرب کا مقابلہ کیا تھا، اس میچ میں اسے 6-0 سے شکست ہوئی تھی۔