اسلام آباد: چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا بی آر ٹی اور مالم جبہ سمیت خیبر پختونخوا حکومت کے دیگر مالیاتی اسکینڈلز کے کیسز دوبارہ کھولنے کا اعلان ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے آفتاب سلطان نے کہا کہ یہ کیسز بند کر دیے گئے تھے لیکن پی اے سی کی ہدایت پر دوبارہ کھولے ہیں ۔ کوشش کرینگے چھ مہینے کے اندر کیسز کو منطقی انجام تک پہنچائیں ۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا کہ ہماری گزارش ہے کہ جن افسران نے کیسز کو تاخیر کا شکار کیا ان کیخلاف کارروائی کریں ہمیں پتہ ہے کہ کچھ کیسز میں بہت زیادہ کرپشن ہوئی ان کیسز پر کام کی رفتار کو بڑھایا جائے ۔
چیئرمین نیب نے نور عالم خان کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ کیسز میں کوئی غلطی نہ ہو خیبرپختونخوا کے نئے ڈی جی کو دو کیسز دیئے ہیں لیکن اس سے پہلے نہ ہونے کے برابر کام ہوا ۔