لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی اہم لیڈرشپ کو آج رات طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حقیقی آزادی لانگ مارچ کے معاملے پر عمران خان نے شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری سمیت اہم لیڈرشپ کو زمان پارک طلب کیا ہے۔
اجلاس میں شیری مزاری، مراد سعید، علی امین گنڈاپور، محمود خان اور عمر ایوب بھی موجود ہوں گے جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، شفقت محمود، میاں محمود الرشید، ڈاکٹر ارسلان خالد، اسلم اقبال، عون عباس اور عامر کیانی کو بھی بلالیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی تنظیمی قیادت کو بھی زمان پارک کے اجلاس میں طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اس اہم اجلاس میں لانگ مارچ کے آئندہ کے مراحل زیر بحث آئیں گے اور مارچ کے راولپنڈی پہنچنے کی تاریخ غور کے علاوہ وفاقی حکومت کے اقدامات پر جوابی حکمت عملی بھی زیر غور آئے گی۔