عمر فاروق ظہور سے ملاقات وزیراعظم آفس کی ہدایت پر کی تھی: فیصل واوڈا

08:38 PM, 16 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماءفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ماضی میں عمر فاروق ظہور سے ہونے والی ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عمر فاروق سے ہونے والی یہ ملاقات میری وزارت کے دفتر میں وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ہوئی تھی جس میں میرے علاوہ دیگر چار وزیر اور تمام وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ عمر فاروق اور دیگر سے ہونے والی یہ ملاقات دبئی ڈیلی گیشن کے تحت ہوئی تھی۔ اس تصویر کو جو رنگ دینا چاہیں دیں، کوئی ڈر نہیں۔‘ 

مزیدخبریں