ق لیگ نے جہلم میں آزادی مارچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

05:38 PM, 16 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ق لیگ میں دوریاں ، ق لیگ نے جہلم میں آزادی مارچ کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری عارف کا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت ہی نہیں دی ، جب دعوت ہی نہیں ملی تو ، ہمارے کارکن بن بلائے آزادی مارچ میں کیوں جائیں ۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے جہلم کے مرکزی بازار میں جلسے کیلئے مارکیٹس بند کرانے کے خلاف دکانداروں نے احتجاج اور گھڑی چور کے پلے کارڈز اٹھا کر نعرے لگائے ۔

واضح رہے کہ گھڑی بیچنے کے معاملے پر عمران خان پی ڈی ایم رہنماؤں کے ریڈار پر بھی آگئے ہیں ، مریم نواز نے کہا دوسروں کو چور کہنے والا سب سے بڑا چور نکلا ۔ عمران خان! ادھر ادھر کی باتیں مت کرو ، گھڑی کس کو بیچی نام بتاؤ اور رسیدیں نکالو ۔

قمر زمان کائرہ بولے ، عمران خان نے توشہ خانے کے تحائف بیچ کر ملکی وقار کا مذاق اڑایا جبکہ شرجیل میمن کے مطابق عمران خان نے فرح گوگی نامی خاتون کے ذریعے گھڑی کو باہر فروخت کیا ۔

مزیدخبریں