لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان سے متعلق توشہ خانہ کیس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے لکھا ’ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاﺅ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاﺅ۔ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ!‘
ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو! گھڑی کس کو بیچی، نام بتاو؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاو۔ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔ توبہ! https://t.co/rDEuzsjlCj
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 16, 2022
واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانے کے تحفے خریدنے والی دبئی کی معروف کاروباری شخصیت عمر فاروق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران یہ تحائف منظرعام پر لے آئے تھے۔
عمران خان سے توشہ خانے کے یہ تحفے دبئی کی کاروباری شخصیت عمر فاروق نے 20 لاکھ ڈالرز میں خریدے جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے 50 لاکھ ڈالرز کی ڈیمانڈ کی تھی تاہم انہوں نے سارے تحفے 20 لاکھ ڈالرز میں خرید لئے اور فرح گوگی کو نقد ادائیگی کی تھی۔