حکومت نے انتہائی اہم تعیناتی پر ملک میں ہیجان برپا کر دیا ہے،شیخ رشید

11:05 AM, 16 Nov, 2022

نیوویب ڈیسک

سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت نااہل  ہے  کچھ ڈلیورنہیں کرسکی، سنگین تباہ حال معیشت میں بھی غیرسنجیدہ ہے۔

  شیخ رشید کا اپنے ایک  ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ  انتہائی اہم تعیناتی پر ہیجان برپا کر دیا ہے، لندن میں کہتے ہیں تعیناتی پر مشاورت کر رہے ہیں پاکستان میں کہتےہیں ابھی سمری نہیں آئی ساری دنیا میں پاکستان کا مذاق اُڑ رہا ہے، اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آگئی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ جو چاہتے ہیں وہ ممکن نہیں، جو لانا چاہتےہیں وہ آنہیں سکتا، رضیہ بٹ کا ناول لندن فسانہ ہے جہاں علاج بہانہ ہے، حکومت کو سیاسی شہادت ملے گی نہ سیاسی غازی بن سکے گی ۔ 

مزیدخبریں