سعودی جج رشوت ستانی کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار

سعودی جج رشوت ستانی کے جرم میں رنگے ہاتھوں گرفتار

ریاض: مدینہ منورہ کی اپیل کورٹ کے جج کو لاکھوں ریال رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

سعودی میڈیا  کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پبلک اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ منورہ کی  اپیل کورٹ کے ایک جج کو 5 لاکھ ریال رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سعودی حکام کے مطابق رشوت لینے میں ملوث جج نے مقدمے میں حق میں فیصلہ سنانے کی بات کی، گرفتار جج کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔

سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ گرفتار جج کو  4سے 5 سال قید اور 50 ہزار  ریال تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 
 
 

مصنف کے بارے میں