پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا

10:41 PM, 16 Nov, 2021

اسلام آباد:پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا ایجنڈا 2021 سامنے آ گیا جس میں بڑے پیمانے پر انتخابی عمل میں تبدیلیاں لانے کیلئے بل پیش کیا جائے گا ،کلبھوشن اور عالمی عدالت انصاف سے متعلق بل بھی مشترکہ اجلاس کا حصہ ہونگے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں انتخابی ترمیمی بل 2021 پیش کیےجائیں گے ،انتخابی دوئم ترمیمی بل بھی پیش کیاجائےگا،ایجنڈا انتخابی اصلاحات کابل ڈاکٹربابراعوان پیش کریں گے۔

اجلاس میں  کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سےمتعلق بل پیش کیاجائےگا، ایجنڈا کلبھوشن اورعالمی عدالت انصاف سےمتعلق بل بھی وزیرقانون پیش کریں گے۔


وفاقی دارالحکومت میں چیریٹی رجسٹریشن اینڈفسیلیٹیشن بل پیش کیا جائے گا۔
 اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسزکارپورشن ترمیمی بل 2021 پیش کیاجائےگا ۔
مشترکہ اجلاس میں حیدر آبادانسٹی ٹیوٹ ٹیکنیکل مینجمنٹ سائنس  ، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ کے بل پیش کیے جائینگے ۔
 کریمنل لا ترمیمی بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔
 کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیزترمیمی بل 2021 ،فنانشل انسٹی ٹیوشن ترمیمی بل 2021  پیش ہونگے ۔
 فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل 2021 ،زراعت، کمرشل اورصنعتی مقاصد کیلئےقرضوں سےمتعلق بل پیش کیے جائینگے 
نیشنل ووکیشنل ٹیکنیکل اینڈٹریننگ کمیشن ترمیمی بل بھی اجلاس کا حصہ ہوگا ۔
پاکستان اکادبی ادبیات ترمیمی بل 2021 ،پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل 2021 ،پاکستان شپنگ نیشنل کارپوریشن ترمیمی بل 2021 پی،گوادرپورٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2021 بھی پیش کیاجائےگا ۔
مسلم فیملی لا کے2بل مشترکہ اجلاس میں پیش کیےجائیں گے اینٹی ریپ بل 2021 بھی مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں