شہریار آفریدی کا کوہاٹ میں تیل اور گیس کا بڑا خزانہ دریافت ہونے کا دعوی

08:35 PM, 16 Nov, 2021

لاہور: پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کے چیئرمین شہریار آفریدی نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کا بڑا خزانہ دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم کومبارک ہو کوہاٹ میں تیل اور گیس کا ایک بڑا خزانہ دریافت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردے ، میرے قائد کا مدینہ کی ریاست بنانے کا خواب تعبیر پائے۔

مزیدخبریں