لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے بل پر حکومت کو ٹف ٹائم اور پوری طر ح مقابلہ کرینگے ،ان ہائوس تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب بھی گول کر گئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے صحافیوںکی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کرینگے ،انہوں نے کہا الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے بل پر پوری طرح مقابلہ کرینگے ۔
حکومتی اتحادیوں سے رابطے ہیں یا نہیں سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا ،جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا واقعی کوئی ان ہائوس تبدیلی بھی ہونے جا رہی ہے تو اس سوال کو بھی شہباز شریف گول کر گئے۔
واضح رہے اس سے قبل ٹی ٹی سکینڈل میں شہباز شریف کے گرد گھیراتنگ ہونا شروع ہو گیا ہے ،نیب نے سکینڈل کے اہم ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے ۔
نیب کا کہنا ہے کہ علی احمد ٹی ٹی سکینڈل میں 2 سال سے مطلوب تھا اور علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاؤس میں تعینات تھا۔