کراچی میں کورونا ایس اوپیز میں نرمی، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی اجازت

کراچی میں کورونا ایس اوپیز میں نرمی، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی اجازت
کیپشن: کراچی میں کورونا ایس اوپیز میں نرمی، شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی اجازت
سورس: فائل فوٹو

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس اوپیز پر نیا حکمنامہ جاری کرتے ہوئے کراچی میں ایک ہزار افراد کی شادی بیاہ اور دیگر تقاریب کی اجازت دے دی۔

سندھ‌ حکومت نے کورونا کیسزکی شرح میں کمی کے پیش نظر پابندیوں میں مزید نرمی کر دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس اوپیز پر نیا حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہزار افراد کی شادی بیاہ اوردیگرتقاریب کی اجازت ہوگی۔

حکمنامے میں ٹرینوں میں 80 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ سفر کی اجازت سمیت ہوٹلز اور ریسٹورنٹس میں رات 12 بجے تک ڈائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے کے 7 روز رات 10بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا کیسزکی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے ، صرف 6 اموات اور216 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 435 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 216 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 0.64 فیصد رہی۔