اسلام آباد : شہباز شریف ٹی ٹی سکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب نے سکینڈل کے اہم ملزم علی احمد کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر ، مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی سکینڈل کے اہم ملزم علی احمد کو حراست میں لے لیا گیا۔
نیب کا کہنا ہے کہ علی احمد ٹی ٹی سکینڈل میں 2 سال سے مطلوب تھا اور علی احمد شہباز شریف دور میں سی ایم ہاؤس میں تعینات تھا۔