چینی صدر نے بائیڈن کو کھری کھری سنا دیں ،امریکہ کو وارننگ،3گھنٹے طویل ملاقات 

چینی صدر نے بائیڈن کو کھری کھری سنا دیں ،امریکہ کو وارننگ،3گھنٹے طویل ملاقات 

نیویار ک :چینی صدر کی امریکی صدر بائیڈن سے تین گھنٹے کی طویل ورچوئل ملاقات ہوئی جس میں چینی صدر نے امریکی صدر بائیڈن کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ امریکہ تائیوان میں اپنی مداخلت بند کرے ورنہ اُسے خطرناک نتائج بھگتنا پڑیں گے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ  کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل ملاقات  کے دوران کہنا تھا  تائیوان میں وہ لوگ جو آزادی چاہتے ہیں اور امریکا میں ان کے حامی آگ سے کھیل رہے ہیں۔

امریکی صدر کے ساتھ گفتگو کے دوران، چینی صدر نے وارننگ دی کہ  چین صبر کا مظاہرہ کررہا ہے اور بڑے خلوص اور کوشش کے ساتھ پرامن دوبارہ اتحاد کا خواہاں ہے لیکن اگر تائیوان کے علیحدگی پسند اشتعال انگیزی کرتے ہیں یا ریڈ لائن کو عبور کرتے ہیں، تو چین کو فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، تائیوان اور انسانی حقوق سمیت متعدد موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا،چینی  اور امریکی صدور کی تین گھنٹے طویل  مختلف موضوعات پر ورچوئل ملاقات ہوئی۔